پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ سینٹرل موومنٹ ایگزیکٹو کے اجلاس میں خصوصی شرکت و خطاب

dr hassan qadri addresses msm executive meeting 2026

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقدہ سینٹرل موومنٹ ایگزیکٹو کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی قائد اپنی ذات میں خادم ہوتا ہے۔ وہ اپنی خداداد صلاحیتیں، تجربات اور اوصاف دوسروں میں منتقل کرتا ہے اور ٹیم کو بااختیار بناتا ہے۔ قیادت طاقت، عہدے اور اختیار سے نہیں بلکہ اعتماد، کردار اور خدمت سے قائم ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اعتدال، مشاورت اور میانہ روی قیادت کے بنیادی اوصاف ہیں۔ صراطِ مستقیم دراصل حضور نبی اکرم ﷺ کے اسوۂ حسنہ کی پیروی کا نام ہے اور آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل اور مثالی قیادت کا عملی نمونہ ہے۔ کامیاب قائد بصیرت و حکمت، دور اندیشی اور حالات کی درست تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جو شخص بہترین پیروکار بننا سیکھ لیتا ہے، وہی مستقبل میں بہترین قائد بنتا ہے۔ وفاداری، استقامت اور ثابت قدمی کو قیادت کی ناگزیر شرائط قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے مشن اور قائد کے ساتھ ثابت قدم رہنے والے ہی منزل پاتے ہیں۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ قیادت کا سفر صبر، استقامت اور مسلسل محنت کا متقاضی ہے۔ قائد نتائج پر انحصار کرنے کے بجائے مستقل جدوجہد جاری رکھتا ہے اور نامساعد حالات میں شکوہ نہیں کرتا بلکہ شکر اور مثبت سوچ کو اختیار کرتے ہوئے مسائل کا حل پیش کرتا ہے۔ منصب، دولت اور اختیار کے ذریعے تسلط قائم کرنا حقیقی لیڈرشپ نہیں، بلکہ مسکراہٹ، حسنِ اخلاق اور محبت دلوں پر حکومت کرنے کا ذریعہ ہیں۔انہوں نے خدمت، اخلاص، استقامت اور وفاداری کو مصطفوی قیادت کی اساس قرار دیا اور مصطفوی مشن کے کارکنان کے لیے قائد، مشن اور مقصد کے ساتھ وابستگی کو ہمیشہ مقدم رکھنے پر زور دیا۔

مزیدبراں اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ کے زونل ذمہ داران نے چیئرمین سپریم کونسل، پروفیسر ڈاکٹڑ حسن محی الدین قادری کو اپنے متعلقہ زونز کے کارگردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے عمدہ کارکردگی پر مرکزی قائدین، زونل صدور اور ضلعی و تحصیلی سطح کے ذمہ داران و کارکنان کو خصوصی شیلڈز سے بھی نوازا۔

اجلاس میں نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات ڈاکٹر انجینئر محمد رفیق نجم، شیخ فرحان عزیز، اسامہ مشتاق، کرنل (ر) خالد جاوید، رانا وحید شہزاد، قاضی فیض الاسلام، سینئر راہنما رانا تجمل حسین، چوہدری ضیاء الرحمٰن ضلج انقلابی، میاں انصر محمود، زونل صدور، جامعات و کالجز کے نمائندگان اور ضلعی و تحصیلی ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ