
ایبٹ آباد: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کا اجلاس برائے تنظیم نو منعقد ہوا۔ جس میں خصوصی شرکت اسامہ مشتاق مرکزی جنرل سیکرٹری MSM پاکستان نے کی۔ مشاورت کے بعد برادر آخونزادہ سوید حبیب کو صدر اور برادر راجہ شہباز کو جنرل سیکرٹری ضلع ایبٹ آباد کی زمہ داری تفویض کی گئی۔ اس موقع پر پروفیسر جاوید قادری نائب ناظم تنظیمات TMQ ہزارہ زون، چوہدری معیز قادری نگران MSM ہزارہ زون، شجاع الاسلام جدون سینئر رہنما MSM ہزارہ زون، احسام جدون سمیت کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔ دعا ہے کہ اللہ پاک راہ حق میں استقامت عطا فرمائے۔







تبصرہ