پاکستان کے موجودہ حالات بڑی تیزی کے ساتھ ایک بہت بڑی تبدیلی کی
طرف بڑھ رہے ہیں
جاوید اصغر ججہ کا منہاج القرآ ن یوتھ لیگ اسلام آباد کے اجلا س کے موقع پر اظہار خیال
منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آبادکے صدر جاوید اصغر ججہ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اسلام کے حوالے سے پیاس رکھتی ہے مگر ان کی تشنگی مٹانے کی بجائے نام نہاد مفکرین انہیں مزید فکری مغالطوں میں دھکیل رہے ہیں۔ نوجوان پاکستان کاہراول دستہ ہیں اور ملک کے روشن مستقبل کی واحد امید ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز منہاج القراان یوتھ لیگ اسلام آباد کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پربلال عباسی، احسن قریشی، مبشررندھاوا، غلام احمد، حمزہ بٹ ودیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات بڑی تیزی کے ساتھ ایک بہت بڑی تبدیلی کی طرف بڑھ رہے ہیں جس میں طلباء و نوجوانوں کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔ جاوید اصغر ججہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں تین طبقے ہیں، ایک طبقہ تو بالکل غریب جن کی بے روز گاری، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی نے کمر توڑ رکھی ہے۔ دوسرا طبقہ درمیانہ ہے جن کے پاس انقلاب کے لیے نکلنے کا وقت نہیں ہے جبکہ تیسرا طبقہ ان روساء و امراء کا ہے جنہیں انقلاب کی ضرورت نہیں ہے۔ اس صورت حال میں اگر کوئی روشنی کی کرن بن سکتے ہیں تو وہ صرف نوجوان ہیں۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں پاکستان بھر کے اندر نوجوانوں میں قومی و ملی شعور و غیر ت اور اہمیت کا جذبہ پیدا کرکے پاکستان کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔
تبصرہ