طلبہ کا جامعہ وزٹ اور تعارفی بریفنگ
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) یونیورسٹی آف سرگودھا کی ٹیم نے اپنے وفد کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ، منہاج یونیورسٹی لاہور، آغوش آرفن کیئر ہوم، اور منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن کا دورہ کیا۔ اس دوران ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے ادارے کے نظامِ تعلیم و تربیت کا تفصیلی تعارف کرایا۔ وفد نے تحفیظ القرآن کے جدید طریقہ کار کا مشاہدہ بھی کیا، جہاں پرنسپل محمد عباس نقشبندی نے سینکڑوں طلبہ کو قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے عمل کو نمایاں کیا۔
منہاج یونیورسٹی کی انفرادیت
وفد کو پروٹوکول آفیسر طیب اسلم نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے مختلف شعبوں کا وزٹ کروایا، جس میں روبوٹک لائبریری اور "شیخ الاسلام مرکز علوم روحانیۃ" کو خاص توجہ حاصل رہی۔ ان شعبوں نے جدید تعلیم اور روحانی علوم کے امتزاج کی بہترین عکاسی کی۔
مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ
مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن میں، مرکزی صدر MSM شیخ فرحان عزیز نے طلبہ کو خوش آمدید کہا اور مرکزی سیکرٹریٹ کا تعارف پیش کیا۔ عزیر عالم، صدر MSM کشمیر زون، نے وفد کو گوشہ درود اور تعارفی گیلری کا وزٹ کروایا اور ادارے کے مقاصد و کاوشوں پر روشنی ڈالی۔
اختتامیہ
دورے کے اختتام پر MSM کے مرکزی دفتر میں شیخ فرحان عزیز سے ملاقات ہوئی، جس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مقاصد اور کام کی بریفنگ دی گئی۔ طلبہ نے منہاج القرآن کی تعلیمی و سماجی خدمات کو سراہا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
تبصرہ