مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے ملک گیر ممبر سازی مہم کا آغاز کر دیا

دو سوسے زائد کالجز اور یونیورسٹیز میں کیمپ لگائے جائیں گے: میاں انصر محمود
اساتذہ سے محبت حصول علم اور کامیابی کی ضمانت ہے: مرکزی جنرل سیکرٹری MSM

MSM Membership Campaign 2024

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے لاہور سے ملک گیر ممبر شپ مہم کا آغاز کر دیا۔ ملک کی تمام یونیورسٹیز اور کالجز میں ممبر سازی کیمپس کا انعقاد کر کے رکنیت سازی مہم چلائی جائے گی۔ ممبر سازی مہم کی افتتاحی کیمپ گورنمنٹ ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن لاہور میں قائم گیا۔ مرکزی جنرل سیکرٹری میاں انصر محمود نے کیمپ کا افتتاح کیا۔ سینکڑوں طلبہ نے کیمپ میں شرکت کی اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی رکنیت حاصل کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں عنصر محمود نے کہا کہ اساتذہ سے محبت حصول علم اور کامیابی کی ضمانت ہے۔ طلبہ اساتذہ کا احترام کریں ان کی باتیں غور سے سنیںان پر عمل کریں اور یہ یقین رکھیں کہ وہ آپ کے مخلص اور بہترین رہنما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی ممبر شپ مہم کا آج سے آغاز کر دیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں ممبر سازی کےلیے 200 سے زائد کالجز اور یونیورسٹیز میں کیمپ لگائے جائیں گے۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام جاری ’’طلبہ رابطہ مہم‘‘ کے تحت 50 ہزار طلبہ کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا امن، محبت اور تعلیم سب کےلئے کا پیغام پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعلیم کو ترجیح دی جائے اور تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا جائے، یکساں تعلیمی نظام رائج کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام ملک بھر میں تربیتی ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا جائے گا اورنوجوانوں کو بہترین و مفید شہری بننے کےلئے آگاہی دی جائے گی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تین دہائیاں قبل فروغ علم و امن کےلئے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی صورت میں ایک عظیم پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی۔

اس موقع پر راؤ تاثیر، راشد حسین مصطفوی، شوکت علی مغل، سہیل میو، اسامہ علی، اویس خان اور گورنمنٹ ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن کے سینکڑوں طلبہ نے کیمپ شرکت کی اور MSM کی ممبر شپ حاصل کی۔

تبصرہ