حصول علم ایک پاکیزہ مقصد ہے: شیخ فرحان عزیز

ملک کی ترقی میں طلبہ بنیادی کردار ادا کرتے ہیں: صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ
تعلیمی اداروں میں 5سو سے زائد مراکز علم کا قیام عمل میں لایا جائے گا
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سنٹرل ایگزیکٹو کے اجلاس سے خطاب

MSM Message

لاہور(3 مئی 2024) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سنٹرل ایگزیکٹو کا اجلاس مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز کی صدارت میں ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی عہدیداران، زونل صدور و ناظمین نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ تین ماہ کے اہداف کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ تین ماہ کیلئے اہداف طے کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملک بھر کی یورنیوسٹیز اور کالجز میں طلبہ کی دینی و اخلاقی اور روحانی تربیت کیلئے قائم کئے جا رہے مراکز علم کے کام میں تیزی لائی جائے گی۔ مختلف تعلیمی اداروں میں 5سو سے زائد مراکز علم کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ فرحان عزیز نے کہا کہ ملک کی ترقی میں طلبہ بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلبہ کی فلاح و بہبود محفوظ اور روشن مستقبل کیلئے ملک گیر سطح پر سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حصول علم ایک پاکیزہ مقصد ہے۔ طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو جدید و فنی تعلیم سے اور سائنس و ٹیکنالوجی اور باقی علوم میں آگے بڑھیں اور بہتر سے بہتر کی تلاش کریں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی قومی تہذیب اور ثقافت کے پاسبان ہوتے ہیں، اگر ہم اچھی تعلیم حاصل کریں گے تو وہ نہ صرف اپنے آپ کو سدھاریں گے بلکہ اپنے بعد آنے والی نسل کو بھی سمجھ سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ علم ہی وہ دولت ہے جو ایک نسل کو سنوار کر آنے والی نسلوں تک کیلئے ترقی کی راہ ہموار کرتا ہے۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری میاں عنصر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محسن اقبال، محمد ذیشان، شاہد مصطفی، راشد مصطفوی، محب رسول، اسامہ مشتاق سمیت دیگر طلبہ رہنماؤں نے شرکت کی۔

تبصرہ