اچھا کارکن ہمیشہ اپنے لیڈر کا عکس ہوتا ہے
غیر اخلاقی و غیر سنجیدہ رویوں سے بچنا نوجوانوں کیلئے نہایت ضروری ہے
منہاج القرآن کی 60 ویب سائٹس کی تعارفی ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو کی گفتگو
منہاج انٹرنیٹ بیورو نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی 60 سے زائد ویب سائٹس کے مجموعے پر مشتمل ویب سائٹ www.minhaj.net کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ رانا فیاض احمد، ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین، ڈائریکٹر میڈیا قاضی فیض الاسلام، سیکرٹری کوآرڈینیشن پاکستان عوامی تحریک ساجد محمود بھٹی، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، محمد ثناء اللہ اور دیگر ناظمین و سٹاف ممبران نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالستار منہاجین نے نئی ویب سائٹ کا مکمل تعارف کروایا اور ویب سائٹ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے سوشل میڈیا کی ضرورت و اہمیت بہت زیادہ ہے۔ اچھا کارکن ہمیشہ اپنے لیڈر کا عکس ہوتا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا پر کام کے دوران ہمارے ہر عمل سے یہ ثابت ہونا چاہیئے کہ ہم ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تربیت یافتہ کارکن ہیں۔ وطن عزیز پاکستان میں رائج کرپٹ نظام کے خلاف آواز بلند کرنے اور پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے دیا جانے والا ایک کروڑ نمازیوں کا ٹارگٹ مکمل کرنے کے لئے سوشل میڈیا کو بہتر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نمازیوں کے ٹارگٹ کی طرف تیزی سے بڑھنے کیلئے سوشل میڈیا پر غیرسنجیدہ رویہ، غیراخلاقی پوسٹس، متنازعہ موضوعات اور وقت ضائع کرنے والی بحثوں سے بچنا مصطفوی کارکنان کیلئے نہایت ضروری ہے۔ وقت کی اہمیت کو پہچانتے ہوئے سوشل میڈیا پر جتنا وقت صرف کریں اسے بہترین مقاصد کے لئے استعمال کریں۔ انہوں نے شرکا ء کو سوشل میڈیا کا مثبت اور بہترین استعمال، سوشل میڈیا پر عملی کام کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگہی اور سوشل میڈیا کو پاکستان میں حقیقی تبدیلی کے لئے بہتر طریقے سے استعمال کی ٹپس بھی دیں۔
تبصرہ