چکوال ( ) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چکوال کے زیراہتمام گزشتہ روز طبقاتی نظام تعلیم، مہنگائی، دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی جو دفتر تحریک منہاج القرآن سے شروع ہو کر تحصیل چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ملک میں رائج طبقاتی نظام تعلیم کے خلاف نعرے بازی کی گئی، جبکہ ریلی میں وقفے وقفے سے ملی نغمے اور ترانے بجائے گئے۔ ریلی کی قیادت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان محمد عرفان یوسف نے کی، اس کے علاوہ خصوصی طور پر محمد جمیل الرحمن امیر منہاج ایشین کونسل کوریا نے بھی شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر طلبہ عرفان یوسف نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملک پاکستان میں غریب کش نظام کے خلاف بر سرپیکار رہے گی۔ ہم تعلیم کے معیار کو برابری کی سطح پر لانا چاہتے ہیں تاکہ جو نصاب ایک سرمایہ دار اور جاگیردار کا بیٹا پڑھے ایک غریب آدمی کے بیٹے کو بھی اسی سطح پر برابری کے ساتھ مواقع فراہم ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا مصطفوی انقلاب ان شاء اللہ اب دور نہیں، ہم اس کرپٹ اور غریب کش نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے نکل چکے ہیں اب آپ طلبہ کا فرض ہے کہ لوگوں تک اس پیغام کو پہنچائیں۔ ریلی کے اختتام پر محمد جمیل الرحمن امیر منہاج ایشیئن کونسل کوریا نے دعا کروائی۔
تبصرہ