چکوال: ایم ایس ایم کے زیراہتمام مہنگائی، دہشت گردی اور طبقاتی نظام تعلیم کے خلاف احتجاجی ریلی 21 مارچ کو ہو گی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام مہنگائی بدامنی دہشت گردی اور طبقاتی نظام تعلیم کے خلاف پرامن طلباء ریلی 21 مارچ بروز جمعۃ المبارک کو 2 بجے دن جی پی او دفتر تحریک منہاج القرآن تلہ گنگ روڈ تا بھون چوک تک نکالی جائے گی جس کی قیادت قائد طلباء مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ محمد عرفان یوسف کریں گے۔ اس سلسلے میں ارسلان ملک، نعیم طارق، محمد سلیمان اور محمد آصف نے طلباء تنظیمات اور نوجوانوں اور کالجز میں رابطے شروع کر دیے ہیں اس سلسلے میں وہ انجمن طلباء اسلام کے عہدیداران سے ملے اور انہیں ریلی میں شرکت کی دعوت دی جبکہ ISO اور دیگر طلباء تنظیمات سے آج ملاقات کی جائے گی۔

تبصرہ