لانگ مارچ کرکے انتخابی اصلاحات کی آواز اٹھائی تھی اب سبز انقلاب آئے گا
"سیاست نہیں ریاست بچاؤ" کے عزم کو ہر پاکستانی اپنا یقین بنا لے تو انقلاب اس دھرتی کا مقدر بن جائے گا
پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا ہے کہ کرپٹ نظام کے محافظ سیاستدان قوم کو غیرت مند مستقبل نہیں دے سکتے۔ لانگ مارچ کرکے انتخابی اصلاحات کی آواز اٹھائی تھی اب سبز انقلاب آئے گا۔ ریاست بچانے کے لیے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں ایک کروڑ افراد جس دن باہر نکلیں گے پاکستان کا مقدر بدل جائے گا۔ دہشت گردوں سے امن کی بھیک مانگنے والے نام نہاد حکمرانوں کو صرف کرپشن سے غرض ہے۔ ملکی حالات جتنے نازک ہوچکے انہیں سنوارنا اب نااہل سیاستدانوں کے بس کی بات نہیں رہی۔ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کے حقیقی لیڈر ہیں وہ نہ صرف ریاست کو بچائیں گے بلکہ عوام کو باعزت اور خوشحال مستقبل بھی دیں گے۔ "سیاست نہیں ریاست بچاؤ " کے عزم کو ہر پاکستانی اپنا یقین بنا لے تو انقلاب اس دھرتی کا مقدر بن جائے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی زندگی کا مقصد انقلاب ہے انکی 30سالہ جدوجہد کا آخری مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں جماعت انقلاب قائم ہونے والی ہے۔ ایک کروڑ عوام کا ریفرنڈم 2 فی صد کرپٹ ایلیٹ کی سیاسی موت بننے کو ہے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا کہ آئین پاکستان کی حقیقی بالا دستی کی جنگ لانگ مارچ کرکے لڑی اب عوامی انقلاب لاکر ایسے نظام کے تحت الیکشن کرائیں گے جو عوام کے حقیقی نمائندوں کی پارلیمنٹ تشکیل دے۔ موجودہ پارلیمنٹ میں تاجروں کا نمائندہ، سرمایہ دار کسانوں کا نمائندہ، جاگیر دار، ہاری کا نمائندہ وڈیرہ اورمزدور کا نمائیندہ صنعت کار ہے۔ پاکستان کو ایسی جمہوریت چاہیے جہاں اختیارات کے ارتکاز کی بجائے نچلی سطح تک تقسیم ہو اور عوام کی حکومت عوام میں سے عوام کے لیے ہو اور عوامی نمائندوں عوام کے سامنے جوابدہ ہوں۔ وہ حسین پور باٹا پور میں جی ٹی روڈ پر ہونے والی انقلاب کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ سخت سردی میں ہزاروں مردو خواتین نے شرکت کی۔ انجینئر محمد عمر، ملک جاوید اعوان، مدثر اعوان، حاجی عبدالخالق اور طارق الطاف بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کے سٹیج پر پہنچتے ہی پنڈال جیوے جیوے طاہر جیوے کے نعروں سے گونج اٹھا۔ منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا استقبال کیا گیا۔ باٹا پور جی ٹی روڈ کی ایک سائیڈ مکمل طور بند تھی اور 500 میٹر دور تک تاحد نظر انسانی سروں کی فصل اگی ہوئی تھی۔ممتاز کالم نگار قیوم نظامی نے کہا کہ بھٹو نے عوام کو حقوق کا شعور دیا مگر عالمی استعمار نے ان کو راستے سے ہٹا دیا آج عوام کے حقوق کی حقیقی جنگ ڈاکٹر طاہر القادری لڑ رہے ہیں۔ عوامی انقلاب ہی تمام مسائل کاحل ہے۔ ریاست بچانے کے لیے نظام بدلنا ناگزیر ہے اور نظام بدلنے کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری کی سیاسی جدو جہد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ کانفرنس سے امیر لاہور ارشاد طاہر اور ناظم حافظ غلام فرید نے بھی خطاب کیا۔
تبصرہ