ریلیوں کا مقصد طلبہ میں کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف شعور کی بیداری ہے
لاکھوں طلبہ ریلیوں میں شرکت کر کے ڈاکٹر طاہر القادری کی نماز انقلاب میں شامل
ہو نے کا عزم کریں گے
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاسم مرزاکا اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ( )26فروری 2014ء مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تحت 28 فروری سے 23 مارچ تک ملک گیر بیداری شعور طلبہ ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ان ریلیوں کا مقصد طلبہ میں کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف شعور کی بیداری ہے تاکہ طلبہ کو ان کے حقوق کے حصول کی راہ دکھائی جا سکے۔ یہ ریلیاں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں کی جائینگی۔ ان خیالات کا اظہار مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاسم مرزا نے ضلعی سیکرٹریٹ میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سعیدخان نیازی، نعمان کریم، طلحہ بٹ، ندیم احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک سے لاکھوں طلبہ ان ریلیوں میں شرکت کر کے موجودہ کرپٹ نظام کی تبدیلی کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی نماز انقلاب میں شامل ہو نے کا عزم کریں گے۔
تبصرہ