مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا 25 فروری سے 23 مارچ تک ملک گیر بیداری شعور طلبہ ریلیاں نکالنے کا اعلان

ریلیوں کا مقصد طلبہ میں کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف شعور کی بیداری ہے
لاکھوں طلبہ ریلیوں میں شرکت کر کے ڈاکٹر طاہر القادری کی نماز انقلاب میں شامل ہو نے کا عزم کریں گے
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف کا مرکزی باڈی کے اجلاس سے خطاب

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تحت 25 فروری سے 23 مارچ تک ملک گیر بیداری شعور طلبہ ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ان ریلیوں کا مقصد طلبہ میں کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف شعور کی بیداری ہے تاکہ طلبہ کو ان کے حقوق کے حصول کی راہ دکھائی جا سکے۔ یہ ریلیاں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں کی جائینگی۔ ان خیالات کا اظہار مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے مرکزی سیکرٹریٹ میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مرکزی باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عبد العمار منعم، رضوان بشیر اورعماد شیخ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک سے لاکھوں طلبہ ان ریلیوں میں شرکت کر کے موجودہ کرپٹ نظام کی تبدیلی کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی نماز انقلاب میں شامل ہو نے کا عزم کریں گے۔

تبصرہ