مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ 2014ء کو طبقاتی نظام تعلیم کے خلاف کے طور پر منائے گی۔ قاسم مرزا

ایم ایس ایم اس سال آئین کے آرٹیکل 25/A کے نفاذ کے لئے تحریک چلائے گی۔
حکمران انتخابی نعروں میں تعلیم کے لئے 4 فیصد بجٹ رکھنے کاوعدہ کرکے مکر گئے

اسلام آباد( )25فروری2014ء مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاسم مرزا نے کہا ہے کہ ایم ایس ایم ملک بھر میں سال 2014ء کو طبقاتی نظام تعلیم کے خلاف سال کے طور پر منائے گی۔ ایم ایس ایم کی اس تحریک کامقصدآئین کے آرٹیکل 25.A کا نفاذ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد، راولپنڈی کے طلباء سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سعید خان، نیازی، نعمان کریم، ندیم احمد، طلحہ بٹ، منصورنیازی، حمزہ بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔ قاسم مرزا نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے انتخابی وعدوں میں تعلیم کے لئے 4 فیصد فنڈز رکھنے کاوعدہ کیا تھا لیکن بر سر اقتدار آنے کے بعد حکمران جس طرح دوسرے وعدوں سے پھر گئے اسی طرح حکومت نے تعلیم کے لئے صرف 1.9بجٹ رکھ کراپنے ہی وعدوں کی نفی کی ہے۔ حکومت کی تعلیم پر توجہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ عالمی تنظیم یونیسکو کے مطابق پاکستان تعلیم کے لحاظ سے دنیامیں 180ویں نمبر پر ہے، جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تعلیم کے ساتھ نارواسلوک جاری ہے، جس کے باعث پاکستان میں 5.5ملین بچے سکول نہیں جاسکتے۔ اس تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ جو کہ پاکستان کے حکمرانوں اور پالیسی میکرز کے لئے باعث فکر لیکن حکمران اور متعلقہ اداروں کی عدم توجہی کے باعث تعلیم کی شرح میں اضافہ نہ ہو نے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم 5.5ملین بچوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، نظام بدلنے کے لئے ایم ایس ایم پوری قوم کے نوجوانوں کو ساتھ لے کرڈاکٹر طاہرالقادری کے شانہ بشانہ ہوگی، تاکہ یکساں نظام تعلیم کونافذ کیا جاسکے۔

تبصرہ