ایم ایس ایم فیصل آباد کے زیراہتمام سفیر امن سیمینار 14 فروری کو ہو گا

فیصل آباد ( ) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کے حوالے سے سفیرِامن سیمینار 14 فروری بروز پیر شام 7 بجے نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری جب کہ مہمانِ خصوصی مرکزی ناظمِ تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم ہونگے۔ سیمینار میں پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چوہدری بشارت جسپال، پیر عطاء الحق شاہ، رانا تجمل حسین، محمد رضی طاہر، میاں کاشف محمود، MPA  شیخ خرم شہزاد، فیض اللہ کموکا، میاں عبدالقادر، علامہ عزیز الحسن اعوان، پروفیسر عارف صدیقی، ملک عامر اقبال، محمد شہزاد مصطفوی، محمد عامر حسین ودیگر قائدین شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے اختتام پر سلامت علی، غلام علی، عاشق علی اور ہمنوا قوالی پیش کریں گے اور سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا۔

تبصرہ