ایم ایس ایم کے نوجوان مصطفوی انقلاب کے عظیم مشن کاہراول دستہ ثابت ہوں گے۔ سعیدخان نیازی

تعلیم کو اولین ترجیح بنالیا جائے تو دہشت گردی کا ناسور خودبخود دفن ہوجائے گا
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر سعیدنیازی کی مختلف سیکٹرز کے نو منتخب عہدیداران سے گفتگو

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے صدر سعید خان نیازی نے کہا کہ ایم ایس ایم کے نوجوان مصطفوی انقلاب کے عظیم مشن کا ہراول دستہ ثابت ہوں گے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ا پنے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقا دری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ملک میں امن کے قیا م اور جہالت کا خاتمہ کرنے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، اور نظام کی تبدیلی کے لئے امام انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کے ا یک اشارے پر اپنی جانیں تک لٹانے سے گریز نہیں کریں گے۔ وہ گزشتہ روز دامن کوہ کے مقام پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے سیکٹر I,10,.G,7 اور گولڑہ شریف کی نو منتخب تنظیمی عہدیداران کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر محمد عثمان، رافع علی، شعیب جنید، نعمان کریم، طلحہ بٹ، حمزہ بٹ، محمد نو، محمد بابر انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے قافلہ انقلاب کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ طلبہ تنظیمات اگر سنجیدگی اور مثبت طریقے سے عملی اقدامات کا آغاز کردیں تو معاشرے سے نتہا پسندی کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ کو اپنی اولین ترجیح بنالے تو شعور بیدار ہوگا اوردہشت گردی کا ناسور خودبخود دفن ہوجائے گا۔

تبصرہ