ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پشاور اسکیم چوک میں بم دھماکے کی شدید مذمت

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پشاور اسکیم چوک میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کی کوئی پالیسی ہی نہیں، حکومت امن و امان کے قیام میں ناکام ہو گئی ہے۔ دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مذاکرات کے نام پر ڈھونگ رچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

تبصرہ