پاکستان غرباء پارٹی کا تعاون پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ ہے: ممتاز حسین نیازی
پاکستان غرباء پارٹی کے چیئرمین ممتاز حسین نیازی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کی نگاہیں پاکستان پر ہیں اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی شکل میں تبدیلی کے مکمل وژن کے ساتھ ایسی قیادت ملک کو میسر آچکی ہو جو قوم کو منزل مراد تک پہنچا کر دم لے گی۔ پوری قوم تبدیلی اور انقلاب کی اس آواز کی طرف متوجہ ہوچکی ہے۔ مہنگائی اور لاقانونیت کے خلاف پاکستان عوامی تحریک لاہور کی 29دسمبر کی احتجاجی ریلی جس میں پاکستان غرباء پارٹی کے ہزاروں کار کنان و قائدین شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عبد الحفیظ چودھری، افضل گجر اور شہزاد رسول بھی موجود تھے۔ ممتاز نیازی نے کہا کہ تبدیلی کے اس عمل میں پاکستان غرباء پارٹی کا تعاون پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ ہے۔ اور تبدیلی کی یہ تحریک پاکستان کے بنیادی نصب العین کو پاکر رہے گی۔
تبصرہ