لاہور کی 10 تاجر تنظیموں کا ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کی مکمل حمایت کا اعلان

تاجر رہنمائوں کا 29 دسمبر کی احتجاجی ریلی میں بھر پور شرکت کا اعلان
تاجر تنظیموں کی تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظم حافظ غلام فرید سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات

لاہور کی 10 تاجر تنظیموں نے تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظم حافظ غلام فرید سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ملاقات کی اور 29 دسمبر کی احتجاجی ریلی میں بھر پور شرکت کا اعلان کیا۔ تاجر رہنمائوں نے کہا کہ ہزاروں تاجر اپنے خرچ پر مہنگائی اور لاقانونیت کے خلاف ہونے والی احتجاجی ریلی میں شامل ہوں گے۔ 10 مقامی تنظیموں کے عہدیداروں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ حافظ غلام فرید سے ملاقات کرنے والے تاجروں میں حاجی محمد اسلم طاہر، حاجی محمد اسحاق، سلطان چوہدری، حفیظ الرحمن، سلیم صالح و دیگر شامل تھے۔ تاجر رہنمائوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے حقیقی جمہوریت کو مستقل تحفظ دینے کے لیے عوام کے بنیادی سیاسی حقوق کے حصول کی خاطر عملی اقدامات کی بات کی ہے جس پر پوری قوم اور تاجر برادری لبیک کہتی ہے۔

تبصرہ