
راولپنڈی: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیرِاہتمام ملک بھر میں جاری "انوویٹرز کیمپ 26" کے سلسلے میں ضلع راولپنڈی میں تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں قاضی احسن (مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری) اور احمد رضا (صدر شمالی پنجاب) نے بطور ٹرینر فرائض سر انجام دیے۔
کیمپ میں طلبہ کو خدمتِ دین کی توفیق، احساسِ ذمہ داری، اوصافِ قیادت، دعوت کی ضرورت و اہمیت اور فکرِ تحریک جیسے اہم موضوعات پر جامع ٹریننگ دی گئی۔ اس کے علاوہ طلبہ کی خود اعتمادی بڑھانے کے لیے فنِ خطابت کی عملی مشق بھی کروائی گئی۔
اس موقع پر حسنین ارشد (سینئر نائب صدر شمالی پنجاب)، محمد حسیب (نائب صدر شمالی پنجاب)، برہان ارشد (ڈپٹی کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا شمالی پنجاب، عمر مصطفٰی (ضلعی صدر)، بلال رشید (ضلعی جنرل سیکرٹری) اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔








تبصرہ