
موومنٹ ورکنگ کونسل MSM پاکستان کا ماہانہ اجلاس شیخ فرحان عزیز مرکزی صدر MSM پاکستان کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں زونل صدور و ناظمین شریک ہوئے۔
اجلاس کے آغاز پر شرکاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب سماعت کیا۔ اجلاس میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ماہ مئی کے اہداف طے کیے گئے۔ اجلاس میں ذمہ داران کو "انوویٹرز کیمپ 26" کو بھرپور انداز میں جاری رکھنے، ممبر شپ مہم کے اہداف کی تکمیل اور مراکز العلم کے قیام کے عمل میں تیزی، تربیتی ورکشاپ کا قیام، سوشل میڈیا کے مؤثر اور منظم استعمال کیلئے جامع فریم ورک تشکیل تنظیمی استحکام کے حوالے سے بریف کیا گیا۔






تبصرہ