مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سنٹرل ایگزیکٹو کا ماہانہ اجلاس

MSM Monthly Ijlas October 2024

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سنٹرل ایگزیکٹو کا ماہانہ اجلاس شیخ فرحان عزیز مرکزی صدر MSM پاکستان کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں زونل صدور و ناظمین شریک ہوئے۔ اجلاس کے آغاز پر شرکاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب بھی سماعت کیا۔ اجلاس میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ماہ اکتوبر کے اہداف طے کیے گئے۔

اجلاس میں ذمہ داران کو 41 ویں عالمی میلاد کانفرنس میں شاندار خدمات پیش کرنے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی۔

اس کے علاوہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 30 ویں یومِ تاسیس کو ’’ہم صورتِ خورشید اندھیروں سے لڑیں گے‘‘ کے سلوگن سے منایا جائے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان بھر میں طلبہ کنونشنز کرنے اور 5 اکتوبر کو ’’انٹرنیشنل ٹیچر ڈے‘‘ کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔ جبکہ مراکز العلم کے قیام، تنظیمی استحکام اور فہم دین کے حوالے سے بریف کیا گیا۔

MSM Monthly Ijlas October 2024

MSM Monthly Ijlas October 2024

MSM Monthly Ijlas October 2024

تبصرہ