مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈسٹرکٹ وہاڑی کے زیراہتمام عظیم الشان ”جیوے پاکستان ریلی“ کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن چوہدری عرفان یوسف، مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان شیخ فرحان عزیز، محسن اقبال، شوکت علی مغل، علی عمران جٹ، محب رسول، ملک سبحان، سلیم جعفر، راؤ فیصل سمیت قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔
ریلی میں شریک طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر MSM پاکستان کا کہنا تھا کہ آج وہاڑی کے طلباء نے حُب الوطنی کا ثبوت دیا ہے، پاکستان وہ ملک ہے جو لاکھوں جانیں قربان کر کے حاصل کیا گیا، ’’پاکستان ہے تو ہم ہیں‘‘۔ انشاءاللہ طلباء ہی اس ملک پہ آئی مشکلات کو اپنی انتھک محنت اور جدوجہد ایک عظیم فلاحی ریاست بنائیں گے۔
تبصرہ