مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز

”ایک بشر۔۔ ایک شجر“ مہم کے تحت ملک بھر میں 3 لاکھ پودے لگائے جائیں گے
مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز نے پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کاآغاز کیا

MSM Pakistan Starts tree Planting campaing

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ شجر کاری مہم کا افتتاح مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر مختلف یونیورسٹیز، کالجز کے طلبہ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

شجر کاری مہم کے آغاز پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز نے کہاکہ شجر کاری مہم کے دوران ملک بھر میں لاکھوں پودے لگائے جائیں گے، اس سے نہ صرف ملک سر سبز و خوبصورت ہوگا بلکہ موسمیاتی تبدیلی جس میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ مون سون کے موسم میں شجر کاری مہم کے آغاز کے موقع پر میں تمام طلبہ کو مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس عظیم کام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ایک بشر۔۔۔ ایک شجر‘‘ کے ٹائٹل کے ساتھ شجر کاری مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے تحت ملک بھر میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سے وابستہ طلبہ لاکھوں کی تعداد میں پودے لگا کر پاکستان سے اپنی محبت کا ثبوت دیں گے۔ شجر کاری مہم 9 اگست سے 25 اگست تک جاری رہے گی۔ ’’ایک بشر۔۔۔ ایک شجر‘‘ مہم کے تحت ملک بھر میں 3 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہر فرد اپنے گھر کے اندر یا گھر کے باہر کم از کم ایک پودا لازمی لگائے، درختوں کی کٹائی کے عمل کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا ہر کارکن پودے لگائے گا اور ایک سال کے عرصہ تک اس کی حفاظت بھی کرے گا۔ اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری MSM پاکستان میاں انصر محمود، ڈپٹی جنرل سیکرٹری MSM پاکستان محسن اقبال، صدر MSM لاہور احمد حسن بھی موجود تھے۔

MSM Pakistan Starts tree Planting campaing

تبصرہ