مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا 29 جنوری کو قومی طلبہ کنونش کا اعلان

کنونشن سے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کریں گے
ایم ایس ایم نے فروغ علم کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں: خرم نواز گنڈاپور
ہماری جدوجہد طلبہ کو انتہا پسندی اور متشدد رحجانات سے بچانا ہے: چوہدری عرفان یوسف
مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ ”سٹوڈنٹس پارلیمنٹ اجلاس“ سے خطاب

MSM Parliament meeting January 2023

لاہور (3 جنوری 2023ء) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا ”سٹوڈنٹس پارلیمنٹ اجلاس“ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر کی یونیورسٹیز، کالجز، مرکزی، صوبائی، ضلعی اور تحصیلی ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 29 جنوری 2023ء کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں ایک عظیم الشان تاریخی قومی طلبہ کنونشن منعقد کیا جائے گا۔ قومی طلبہ اجتماع میں ملک بھر سے ہزاروں طلبہ شرکت کریں گے۔ بانی وسرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری طلبہ کنونشن سے خصوصی خطاب کریں گے۔ اجلاس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے وژن کے مطابق 25 ہزار مراکز علم کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کے بعد ورکنگ پلان ترتیب دیا گیا اور ذمہ داران کو اہم اہداف بھی دیئے گئے۔

اجلاس میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ایک علمی، نظریاتی اور پرامن طلبہ تنظیم ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے فروغ علم کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی کردار سازی اور امن و محبت کے فروغ کے لئے محنت کی۔

مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے تعلیمی اداروں کے ماحول اور کلچر کو بدلنے پر محنت کی ہے جس نے لاکھوں نوجوانوں کی سوچ، سمت، نصب العین اور مقاصد حیات کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ ہم نے امن پسند ذہین طلبہ کو اپنا ہمنوا بنایا ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے طلبہ کی کردار سازی کے لئے کام کیا اور طلبہ حقوق کے لئے آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم واحد طلبہ تنظیم ہے جس نے تعلیمی بجٹ بڑھانے کے لئے چاروں صوبوں میں پرامن جدوجہد کی اور حکومت اور پالیسی سازوں کو باور کروایا کہ تعلیمی بجٹ بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 29 جنوری کو قومی طلبہ کنونشن میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

سیکرٹری جنرل شیخ فرحان عزیز نے استقبالیہ کلمات میں تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سابق عہدیداران اور طلبہ کو خوش آمدید کہا۔ سٹوڈنٹس پارلیمنٹ کے اجلاس سے راجہ زاہد محمود، نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس، علامہ غلام مرتضی علوی، سعید عالم، ، ضیاالرحمن ضلج سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

تبصرہ