صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز
گنڈاپور و دیگر سکالرزلیکچرز دیں گے
نوجوانوں کی کردار سازی اور اخلاقی، روحانی تربیت کے موضوعات پر لیکچرز ہوں گے: عرفان
یوسف
لاہور(16 اپریل 2021ء) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں ”التربیۃ“ ٹریننگ پروگرام کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ تربیتی پروگرام 2 رمضان المبارک سے 17 رمضان المبارک تک آن لائن جاری رہے گا۔ تربیتی پروگرام میں نامور سکالرز لیکچرز دیں گے۔ ایم ایس ایم کے مرکزی صدر چودھری عرفان یوسف نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نوجوانوں کی تربیت کا شعور اجاگر کیا۔ ان کے ویژن کی روشنی میں ایم ایس ایم ہر سال مختلف شعبہ جات میں تربیتی سیشن کااہتمام کرتی ہے۔ امسال رمضان المبارک میں طلباء میں خدمت خلق اور عبادت کا جذبہ بیدار کرنے کے لئے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا تربیتی سیشنز سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، پروفیسر محمد سلیم چودھری، حیدر مصطفی، علامہ منہاج الدین، علامہ رانا محمد ادریس، علامہ رانا نفیس قادری، ضیاء الرحمن ضلج، علامہ حسن محمود جماعتی، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، حافظ سعید رضا بغدادی، علامہ سرفراز قادری، علامہ محمود مسعود، باسط ملک، تنویرخان لیکچرز دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن ٹریننگ سیشنز بذریعہ زوم ایپ منعقد ہوں گے جس میں نوجوانوں کی تنظیمی، انتظامی تربیت، اخلاقی و روحانی تربیت اور شخصیت و کردار سازی پر توجہ دی جائے گی۔انہوں نے بتایا ”التربیۃ“ کے آن لائن سیشن کے لئے پورے پاکستان سے ایک ہزار سے زائد طلباء نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
تبصرہ