لاہور میں گورنمنٹ کالج ماڈل ٹاءون کالج سے اکبر چوک تک ریلی
نکالی جائیگی
پورے پاکستان میں طلباء ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے مارچ کریں گے۔ مرکزی صدر
لاہور(9 نومبر 2020) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام10 نومبرمنگلکو لاہور سمیت ملک کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں محسن انسانیت حضور اکرم ﷺ کی شان کے خلاف کی جانیوالی ناپاک جسارت کے خلاف تحفظ ناموس رسالت ریلیاں نکالی جائینگی۔ ملک کی تمام یونیورسٹیز، کالجز کے طلباء بڑی تعداد میں ریلیوں میں شرکت کرینگے۔ لاہور، کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان، فیصل آباد، سکھر، گوجرانوالا، گجرات، ڈیرہ غازی خان، مظفر آباد سمیت 100 سے زائد شہروں سے نکالی جانیوالی ریلیوں کی قیادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی و زونل قائدین کرینگے۔
لاہور میں گورنمنٹ کالج ماڈل ٹاءون کالج سے اکبر چوک تک نکالی جانیوالی ریلی کی قیادت مرکزی صدر عرفان یوسف کرینگے۔ شیخ فرحان عزیز، سید فراز ہاشمی، عثمان گجر، سعد مصطفوی، عمیر شبیر دیو، بلال بٹ، سردار فہد مصطفوی سمیت دیگر طلباء رہنما موجودہونگے۔ لاہورسے ریلی دن 10 بجے نکالی جائینگی۔ ریلیوں کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے مرکزی صدر عران یوسف کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان یوسف نے کہا کہ محسن انسانیت حضور اکرم ﷺ سے محبت کا اظہار کرنے کےلئے پورے پاکستان سے پر امن احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، طلباء ریلیوں میں شریک طلبا حضور اکرم ﷺ سے اظہار عقیدت اور محبت کرینگے۔
تبصرہ