جہلم: منہاج القران ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ وائس کے تحت 110 مستحق گھرانوں میں راشن پیکجز تقسیم

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج القران ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ وائس نے لاک ڈاؤن کے ان مشکل ایام اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں انسانیت کی مدد کے لئے Woice Covid 19 Relief Program کے عنوان سے اپنا لائحہ عمل ترتیب دیا ہے۔ جس کے دوسرے مرحلے الرحمہ میں وائس جہلم نے 110 مستحق گھرانوں میں راشن پیکجز تقسیم کئے۔ راشن پیکجز کی تقسیم کا عمل ابھی جاری ہے۔

تبصرہ