تعلیم کی ترقی کیلئے یکساں نصاب، تعلیمی بجٹ میں اضافہ
اور قومی زبان کو ترقی دینا ہو گی
ملک میں فروغ تعلیم کے لیے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے، صدر ایم ایس ایم
منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ کیلئے گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں،
وفود سے گفتگو
لاہور (2 دسمبر 2019ء) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے، نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کیے بغیر ملکی ترقی اور خوشحالی کے خواب کو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں کیا جا سکتا، موجودہ دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے، ان شعبوں میں آگے بڑھنے کے لیے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو معیار تعلیم پر بھی توجہ دینا ہو گی۔ تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے معاشرے میں تعلیم کے فروغ کے لیے گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں، ملک بھر میں قائم 700 سکولز، درجنوں کالجزاور عالمی معیار کی منہاج یونیورسٹی قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونا ہر بچے کا بنیادی حق ہے، تعلیم کی ترقی کیلئے یکساں نصاب، تعلیمی بجٹ میں اضافہ اور قومی زبان کو ترقی دینا ہو گی، ملک میں فروغ تعلیم کے لیے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملک کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرضیاء الرحمن ذلج، انصر محمود، احسان سنبل، اخلاق حسین، رانا تجمل، سردار محمد اویس، یونس نوشاہی، فراز ہاشمی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
عرفان یوسف نے کہا کہ منہاج القرآن کی تعلیم دوست پالیسیوں کی بدولت پورے ملک میں تعلیم کو فروغ مل رہا ہے، طلبہ و طالبات کو علم کے حصول کے لیے نیا جذبہ مل رہا ہے، عرفان یوسف نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینز کو ان کی روح کے مطابق بحال کرنا ہو گا تاکہ ایک پڑھی لکھی باشعور تربیت یافتہ افرادی قوت دستیاب ہو سکے، پڑھے لکھے نوجوان آگے آسکیں جو ملک کو صحیح معنوں میں کامیاب فلاحی ریاست بنانے میں فعال کردار ادا کر سکیں۔
تبصرہ