طالب علم اپنی زندگی کا ہر لمحہ حصول علم پر صرف کریں: ڈاکٹر طاہرالقادری

قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کامیاب طلبہ کنونشن پر مبارکباد دی

لاہور (یکم دسمبر 2019ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ قومی طلباء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب طلباء کنونشن کے انعقاد پر مبارک باد دیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں طلبا کے ہاتھوں میں صرف قلم دیکھنا چاہتا ہوں، دل دماغ کی ویران زمین کو علم کے نور سے سیراب کریں، زمانہ طالب علمی کا ہر لمحہ حصول علم پر صرف کریں، پڑھا لکھا نوجوان ملک کا محفوظ مستقبل ہے، ناخواندگی عذاب، کڑی آزمائش اور سزا ہے، انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کے اخلاق اور تعلیم و تربیت کی حفاظت کرنا والدین، اساتذہ اور ریاست کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم کے طلباء نے شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے تعلیمی بجٹ بڑھانے کا جو مطالبہ کیا ہے وہ جائز اور ناگزیر ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کا واحد راستہ تعلیم کا فروغ ہے، حکمران تعلیم پر جو خرچ کرینگے اس کے ثمرات ملیں گے اور نسل در نسل ثمرات حاصل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے فروغ علم پر توجہ مرکوز کی اور لاکھوں بچوں اور بچیوں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولے، انہوں نے کہا کہ انسان اور کردار سازی پر کی جانے والی انویسٹمنٹ کرہ ارض کی بہترین سرمایہ کاری ہے، ریاستی وسائل علوم کے فروغ پر صرف کیے جائیں۔

تبصرہ