گستاخانہ خاکے شائع کر کے دنیا کے امن سے کھیلنے والے انسانیت کے مجرم ہیں فیض الرحمن درانی

دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت کا بنیادی سبب حقیقی اسلامی تعلیمات سے بے خبری ہے
اسلام انسانیت کو سلامتی اور امن دینے والا مذہب ہے
جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب

لاہور (6 فروری 2015) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ معاشرہ اسلامی روح سے دور ہوگیا ہے، اس لیے ہماری زندگیاں حقیقی خوشی سے محروم ہیں، قرآن اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کمزور پڑ جانے والے تعلق کو مضبوط کر کے ہی ہم کامیاب اور مطمئن زندگی گزار سکتے ہیں۔ سماجی، اخلاقی اور معاشرتی برائیوں کی بڑی وجہ دینی اقدار سے دوری ہے، آج کی دنیا ثقافتی یلغار کے زیراثر ہے، اس محاذ پر مسلم سکالرز اور حکمرانوں کو بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت کا بنیادی سبب بھی حقیقی اسلامی تعلیمات سے بے خبری ہے، اسلام انسانیت کو سلامتی اور امن دینے والا مذہب ہے، انہوں نے کہاکہ گستاخانہ خاکے شائع کر کے دنیا کے امن سے کھیلنے والے انسانیت کے مجرم ہیں، ملک و ملت کے بہترین مفاد میں انفرادی اور اجتماعی سطح پر ہر شخص کو شعوری بیداری کیلئے کام کرنا ہوگا تا کہ معاشرے میں مثبت رویے پروان چڑھ سکیں۔

تبصرہ