مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد سٹی کی تنظیم نو کر دی گئی

معراج سلطانی صدر، گلفراز خان دلزک جنرل سیکرٹری منتخب

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد سٹی کا اجلاس مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ایس ایم اسلام آباد سٹی کی تنظیم نو کی گئی، جس کے مطابق معراج سلطانی صدر،گلفراز خان دلزک جنرل سیکرٹری، محمد عدنان نائب صدر، راجہ دیانت ڈپٹی جنرل سیکرٹری، حماد حسن بخاری سیکرٹری اطلاعات، ساجد شاہ سیکرٹری فنانس، محمد بابر سیکرٹری سوشل میڈیا اور عارف رؤف کو باہمی مشاورت کے بعد سیکرٹری دعوت کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ اس موقع پر مرکزی صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے طلبہ کے ہاتھوں میں کلاشنکوف اور اسلحہ کلچر کا خاتمہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم کا یہی منشور ہے کہ تعلیم کو اپنا زیور بنایاجائے اور اپنے وطن کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار رہا جائے، انہوں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نو منتخب عہدیداران اپنی تمام تر توانائیاں فروغ تعلیم اور ملک میں مصطفوی انقلاب کے لئے وقف کر دیں۔

تبصرہ