جامع مسجد منہاج القرآن میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور قومی
یکجہتی کیلئے خصوصی دعا
انتہا پسندی سے جان چھڑانے کیلئے دعا کے ساتھ ساتھ دوا بھی ضروری ہے
لاہور (26 دسمبر 2014) جامع مسجد منہاج القرآن میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے امیر تحریک منہاج القرآن فیض الرحمن درانی نے کہا کہ انتہا پسندی سے جان چھڑانے کیلئے دعا کے ساتھ ساتھ دوا بھی ضروری ہے، انہوں نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی، قومی یکجہتی، سانحہ پشاور، سانحہ ماڈل ٹاؤن اور دہشتگردی کا شکار ہونے والے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے دہشتگردی و انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی کاوش کو سراہا اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی، علامہ فیض الرحمن درانی نے کہا کہ قوم صدق دل سے استغفار کرے، معاملات اور معمولات قرآن و سنت کی روشنی کے مطابق ادا کرنے میں ہی ہماری دنیا و آخرت میں نجات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں بے گناہوں کی جان لینا دور کی بات اپنی جان اپنے ہاتھوں سے لینا بھی حرام ہے، زندگی اللہ کی امانت ہے اسے اسی کی منشا کے مطابق گزرانے میں ہی خیر اور راحت ہے۔
تبصرہ