’’انقلاب سے بدلیں گے ظلم کا نظام‘‘ یوتھ ونگ کے زیراہتمام 40 شہروں
میں جلسے ہونگے
مرکزی صدر یوتھ ونگ شعیب طاہر کی زیر صدارت منعقدہ ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں فیصلہ
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی صدر یوتھ ونگ شعیب طاہر کی زیرصدارت مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں 30 نومبر کو یوتھ ونگ کے یوم تاسیس کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا، یوتھ ونگ کے یوم تاسیس کے حوالے سے پاکستان کے 90 شہروں میں ’’انقلاب سے بدلیں گے ظلم کا نظام‘‘ کے عنوان سے تقریبات منعقد ہونگی۔ اجلاس میں یوتھ ونگ کے سیکرٹری اطلاعات عصمت علی، عمران بھٹی، محمد وقار، شہزاد خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے صدر شعیب طاہر نے کہا کہ یوتھ ونگ پی اے ٹی کا انتہائی فعال اور متحرک ونگ ہے، قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کے فلسفہ انقلاب کو حقیقت کے قالب میں ڈھالنے کیلئے یوتھ ونگ کے نوجوان ہراول دستہ کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر نوجوان کو باعزت روزگار اور باوقار معاشی تعلیمی مستقبل دینے کیلئے انقلاب ناگزیر ہے
تبصرہ