ڈاکٹر طاہرالقادری کی شخصیت وطن عزیز میں مذاہب کے مابین اتحاد
و یگانگت کی علامت ہے
ڈاکٹر طاہرالقادری پسے ہوئے طبقات کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں غیر مسلم بھی شامل ہیں
غیر مسلم رہنماؤں نے سہیل احمد رضا سے فون پر خیریت دریافت کی
لاہور (27 نومبر 2014) مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و تندرستی کیلئے پاکستان عوامی تحریک بین المذاہب رواداری ونگ کے سیکرٹری سہیل احمد رضا سے مختلف غیر مسلم رہنماؤں نے فون پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت کے بارے خیریت دریافت کی اور انکی صحت کیلئے دعا کی۔
غیر مسلم رہنماؤں میں مسیحی رہنماء جے سالک، رحمت بھٹی مسیح، فادر فرانسس ندیم، یوئیل بھٹی، بوٹا مسیح، ہندو رہنماء پنڈت بھگت لال، راجہ چوہان، جسٹس (ر) بھجن داس تیوانی، سکھ رہنماء سردار بشن سنگھ، سردار رام سنگھ اورسردار سرجیت سنگھ شامل ہیں۔ غیر مسلم راہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی شخصیت وطن عزیز میں مذاہب کے مابین رواداری کے فروغ اور اتحاد و یگانگت کی علامت ہے، وہ وطن عزیز کے پسے ہوئے طبقات کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں غیر مسلم بھی شامل ہیں۔ ہم ڈاکٹر طاہرالقادری کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
تبصرہ