پاکستان عوامی تحریک کا دس نکاتی ایجنڈا ملک میں بسنے والے کروڑوں غریبوں کے مسائل کا حل ہے
اسلام آباد ( ) 21 نومبر 2014ء پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کا دس نکاتی ایجنڈا ملک میں بسنے والے کروڑوں غریبوں کے مسائل کا حل ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ملک کے کروڑوں غریبوں کی آواز بن کر میدان میں نکل چکے ہیں، غریبوں کامقدر بدلنے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ عوامی تحریک ظلم کے نظام کے خلاف آواز اٹھانے والی ہر جماعت اور فرد کودعوت دے گی۔ غریب عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد کے دھرنے کو ملک گیر تحریک میں بدل دیا ہے۔ اب ملک بھر میں جلسے اور دھرنے ہوں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک اسلام آباد اور راولپنڈی کے مشترکہ مشاورتی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک افضل، اجمل چوہدری، نعیک سلطان کیانی، اشتیاق میر ایڈووکیٹ، ابرار رضا ایڈووکیٹ، عاقل ستی، راجہ منیر اعجاز، عرفان طاہر، سفیان صابر، شیخ اقبال کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے عوامی تحریک کے جلسوں کے شیڈول بتاتے ہوئے کہا 23 نومبر کو بھکر، 5 دسمبر کو سرگودھا، 14 دسمبر کو سیالکوٹ، 21 دسمبر کو مانسہرہ اور 25 دسمبر کو کراچی میں جلسہ اور ایک دن کا دھرنا دینگے۔ انقلابی اور انتخابی جدوجہد سے بادشاہت اور سٹیٹس کو کا خاتمہ کردینگے۔ غریب عوام نظام کی تبدیلی کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی اور تاریخی استقبال سے مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ملک سے جانے اور واپس نہ آنے کی باتیں کرنے والے اب منہ چھپاتے پھرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غریب عوام مایوس نہ ہوں۔ پنجاب پولیس اور پنجاب حکومت۔ قاتلوں پر مشتمل بنائی گئی جے آئی ٹی کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف تحقیقات کیلئے اگر وزیر اعلیٰ پنجاب استعفیٰ دیں۔ ظلم کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری مستقل طور پر پاکستان میں ہی قیام کریں گے۔ تنظیمی امور، خطابات اور لیکچرز کے لئے بیرونی ملک جانا ان کی نہیں بلکہ پوری دنیا میں بسنے والے لوگوں کی ضرورت ہے۔
تبصرہ