پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے وکیل سید علی ظفر ایڈووکیٹ نے ٹی وی ٹاک شو میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ پر پیسے لے کر دھرنا ختم کرنے کے الزام پر انہیں باضابطہ لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے اور نوٹس میں کہا ہے کہ 15 یوم کے اندر اپنے بے بنیاد الزام پر ٹی وی پر آ کر معافی مانگیں اور الزام واپس لیں بصورت دیگر ان کے خلاف ہتک عزت آرڈیننس 2002 کے تحت 2 ارب روپے بطور ہرجانہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یاد رہے کہ ارشد شریف نے 23 اکتوبر 2014 کے دن ARY کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں الزام لگایا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک نے وفاقی وزیر سعد رفیق کے ذریعے پیسے لے کر دھرنا ختم کیا۔
تبصرہ