پاکستان عوامی تحریک کے شہدا کی دیت نہیں قصاص لیں گے، خون کا بدلہ خون ہو گا
دھرنے والوں نے قوم کو جھنجوڑ کر ضمیر اور شعور کو بیدار کر دیا
ڈاکٹر طاہرالقادری کا فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ اور سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ سے دھرنے میں واپسی پر خطاب
پاکستان عوامی تحریک کے شہدا کی دیت نہیں قصاص لیں گے، خون کا بدلہ خون ہو گا۔ دنیا کی سلطنت اور دولت ہمارے جوتے کی خاک بھی خرید نہیں سکتی۔ کسی ماں نے ایسا پیدا نہیں جو ہمارے شہدا کے خون پر لین دین کی جرات کر سکے۔ دھرنے والوں نے قوم کو جھنجوڑ کر ضمیر اور شعور کو بیدار کر دیا۔ انقلاب عوامی تحریک کے کارکنوں کی ہی نہیں کروڑوں عوام کے دلوں کی آواز اور آرزو بن گیا ہے۔ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ اور سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر کے دھرنے میں واپس آ کر خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان سے انقلاب کا جہازاونچی اڑان پکڑے گا۔ فیصل آباد کا تاریخ ساز جلسہ انقلاب کا رن وے ثابت ہو ا ہے۔ 19 اکتوبر کو آئیندہ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے کہ دھرنا سال تک جاری رکھنا ہے، دھرنے کو ملک گیر تحریک بنانا ہے یا پھر کنٹینر لے کر شہر شہر انقلاب کا پیغام پہنچانا ہے۔ انہوں نے صحافی شہدا کے دن پر ایک منٹ کھڑے ہو کر تعزیت کرتے ہوئے حکومتی بے حسی کی مذمت کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ انقلاب کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں صحافتی اداروں اور صحافی بھائیوں کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے حکومت سے شہداء کی دیت بارے خبریں چلنے کو حکمرانوں کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری جنگ اپنے شہداء کے قصاص تک جاری رہے گی۔ ہمیں کوئی خرید نہیں سکتا کیونکہ ضمیر کے مالک اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔
تبصرہ