ڈاکٹر طاہرالقادری نے نمازِ عید الفطر منہاج القرآن مسجد،ماڈل ٹاؤن میں ادا کی

نماز عید اداکرنے کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری لوگوں سے عید ملے
طاہرالقادری 17 جون سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا ء کے لواحقین سے ملے، دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے نماز عید الفطر منہاج القرآن مسجد ، ماڈل ٹاؤن میں ادا کی۔ نماز عید اداکرنے کے بعد وہ لوگوں میں گھل مل گئے اور عید ملی ۔ طاہرالقادری 17 جون سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا ء کے لواحقین اور عید ملنے کے لیے آنے والے زخمیوں سے بھی ملے اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد قاتل حکمران اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ 66 سال سے ہونے والا ظلم و ستم عوام مزید برداشت نہیں کر سکتے ۔ عنقریب پاکستان کی غریب عوام اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدو جہد آئینی ، جمہوری اور قانونی ہے۔ جو حکمران عوام کے بنیادی حقوق پورے نہیں کر سکتے ۔ انہیں اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیے ورنہ عوام انہیں اقتدار کے محلات سے باہر پھینکیں گے۔

تبصرہ