پاکستان عوامی تحریک کا غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانی سینئر صحافی فیض اللہ کی فوری رہائی کا مطالبہ

پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی، انچارج میڈیا سیل مصطفی خان، میڈیا کوآرڈنیٹر غلام علی خان نے اپنے مشترکہ بیان میں غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانی صحافی فیض اللہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے افغان حکومت سے ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کرزئی خود معاملے میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستانی صحافی فیض اللہ کی رہائی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ افغانستان اور پاکستان کے اچھے ہمسایوں والے بہترین تعلقات ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو ویزے کی حصول میں آسانیاں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہئیے کہ فیض اللہ کی سزا کو معاف کروانے اور ان کی رہائی کے لئے افغان حکومت سے بات کرے اور اپنا کردار ادا کرے۔

تبصرہ