شہداء انقلاب کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے: محترمہ راضیہ نوید

پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ نے شہداء انقلاب کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے کینڈل روشن کیں ۔ اس موقع پر محترمہ کلثوم طفیل ،محترمہ نبیلہ ظہیر ،محترمہ عطیہ بنین ،محترمہ نبیلہ یوسف ، محترمہ ملکہ صبا اور دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔ پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی رہنما محترمہ راضیہ نوید نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلوعموم اپنے شہداء بھائیوں اور بالخصوص اپنی شہداء بہنوں سے یہ عہد کرتے ہیں کہ حالات چاہے کتنے بھی کٹھن ہو ہم اُن کے خون کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔ نام نہاد حکمرانواں سے انتقام انقلاب کی صورت میں لے کر رہیں گے اور آخر ی سانس تک ہمت و حوصلہ اور پُر امن طریقے سے جہدِ انقلاب کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہنوں نے ثابت کر دیا کہ طاغوتی قوتیں ہمارے عزائم کو ڈگمگا نہیں سکتیں۔ شہداء نے ہمارے سر فخر سے بلند کردئیے ہیں لیکن ساتھ ہی میں یہ طاغوتی قوتوں کو بارآور کرانا چاہتی ہوں کہ حکمرانوں نے سانحہ لاہور کے بعد اپنی مدت کم کر دی ہے جو کام مہینوں میں ہونا تھا وہ جلد انشاء اللہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

تبصرہ