ڈاکٹر طاہرالقادری کا 10 نکاتی ایجنڈا قوم کا مقدربدل دے گا۔ غلام فرید

وقت آ گیا ہے، پاکستان سے جعلی جمہوریت کو سمندر برد کر دیا جائے
پاکستان میں حقیقی جمہوریت کا سو رج طلوع ہونے والا ہے

آئین کہتا ہے کہ جو شہری وسائل نہیں رکھتے انہیں روزگار، تعلیم، علاج، انصاف اور گھر دینا ریاست کی ذمہ داری ہے مگر حکمرانوں نے سوائے لوٹ مار کرنے اور اپنے اثاثے بیرون ملک منتقل کرنے کے غریب کے لیے کچھ نہیں کیا۔ پاکستان عوامی تحریک لاہور 25مئی کو یوم تاسیس (سلور جوبلی )شاندار طریقے سے منائے گی۔ ریاست پاکستان کو بچانے کیلئے عوام کو اب ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں نکلنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظم غلام فرید نے داروغہ والا میں کارنر میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حاجی عبدالخالق، طارق الطاف، شفاقت مغل، مرزا حنیف صابری اورحفیظ الرحمان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا 10 نکاتی ایجنڈا قوم کا مقدربدل دے گا۔ اب وقت آ گیا ہے، پاکستان سے جعلی جمہوریت کو سمندر برد کر دیا جائے۔ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کا سو رج طلوع ہونے والاہے۔

تبصرہ