ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے اقتدار قانون دانوں اورمزدورں
کے ہاتھ میں دیا جائے
پارلیمنٹ تب مضبو ط ہو سکتی ہے جب وہ غریبوں اورمزدور کے حقوق کی بات کرے گی
ڈاکٹر طاہرالقادری نے ہمیشہ غریبوں اورمزدورں کے حقوق کی بات کی ہے
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مزدورں کے حقوق کے تحفظ اور خوشحالی کے لیے "مزدور
کانفرنس" سے مقررین کا خطاب
موجودہ نظام انتخاب مزدور کے حقوق کا سب سے بڑا دشمن ہے یہی ظالمانہ، کرپٹ نظام انتخاب جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور وڈیروں کو پارلیمنٹ میں لا بٹھاتا ہے جو مزدور کا استحصال کرتے ہیں۔ اسلام سے قبل جبری مشقت لی جاتی تھی جسے غلامی کا نام دیا جاتا تھا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غلاموں کو آزادی دلوائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مزدور اللہ تعالی کا دوست ہے۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ سربراہ مملکت کے اعزازیہ کے برابر مزدور کی مزدوری ہونا چاہیے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مزدورں کے حقوق کے تحفظ اور خوشحالی کے لیے "مزدور کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی تمام تر سرگرمیاں غریبوں اور مزدورں کے حقوق کے لیے ہیں۔ جب تک مزدور کے حالات نہ بدلیں تو اس وقت تک پاکستان کے حالات میں بہتری نہیں آسکتی۔ 11 مئی سے شروع ہونے والی تحریک مزدوروں کے حقوق کی بحالی کی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بہت سے بحرانوں کا شکار ہے۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے اقتدار قانون دانوں اورمزدورں کے ہاتھ میں دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ تب مضبو ط ہو سکتی ہے جب وہ غریبوں اور مزدور کے حقوق کی بات کرے گی۔ نجات دہندہ اس وقت انقلابی سفر کا آغاز کرتا ہے جب قوم اس کا دست وبازو بن جائے۔ جب قوم کا مسیحا آجائے اور قوم اس کا ساتھ نہ دے تو اس پر عذاب مسلط ہو جاتا ہے۔ قوموں کی نمائندگی مزدور طبقہ ہی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیشہ غریبوں اورمزدورں کے حقوق کی بات کی ہے۔ ڈاکٹر طاہرا لقادری ہی ملک وقوم کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے صدر شیخ زاہد فیاض نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک مزدور کی جنگ میں مصروف عمل ہے۔ ملک کے لٹیروں، وڈیروں سے مزدوروں کو آزادی دلانا ہوگی۔ مزدورں کو سستی رہائشیں مالکانہ حقوق پر مہیا کی جائیں۔ استحصالی سرمایہ داریت کا نام و نشان تک نہ ہو اور تمام ملوں اور فیکٹریوں کے منافع میں مزدور پچاس فی صد تک حصہ دار ہوں تا کہ ملک و قوم کیلئے اپنا خون پسینہ ایک کر دینے والے غریب محنت کش بھی ترقی کے حقیقی ثمرات سے مستفید ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت مزدورں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ غربت کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ نہیں کرسکتے۔ اس لیے مزدورں کی تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے اور ان کے حقوق پورے کیے جائیں۔ مزدور کانفرنس سے پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال، فیاض وڑائچ اورچوہدری افضل گجر، چوہدری ذوالفقار ایڈووکیٹ اور غلام فرید نے بھی خطاب کیا۔
تبصرہ