منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن کونسل یورپ کے جنرل سیکرٹری سید محمد جمیل کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

سید محمد جمیل کو یونانی تنظیم KINISI POLIYTOIP کی جانب سے اعلیٰ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد
سید محمد جمیل نے سماجی خدمات پر صدر یونان سے ایوارڈ لے کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر د یا ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن کونسل یورپ کے جنرل سیکرٹری سید محمد جمیل جو کہ پاک ہیلینک کلچرل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی یورپ کے صدر بھی ہیں نے گذشتہ روز تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے انکی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک بھی موجود تھے۔ سید محمد جمیل نے چیئرمین سپریم کونسل کو یورپ میں تحریک کی ہمہ جہت خدمات اور مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سید محمد جمیل کو یونانی تنظیم KINISI POLIYTOIP کی جانب سے اعلیٰ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سیدمحمد جمیل نے بتایا کہ یونان بھر سے زندگی کے مختلف شعبوں میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی 80 تنظیمات میں سے جن 10 تنظیموں کو انکی شاندار اور بے مثال خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دینے کیلئے منتخب کیا گیا تھا ان میں پاک ہیلینک کلچرل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی بھی شامل تھی۔ ایتھنز یونیورسٹی کے کلچرل ہال میں ہونے والی پر وقار تقریب میں جمہوریہ یونان کے صدر کارولوس پاپولیاس نے سب کو ایوارڈز سے نوازا اور چیک بھی پیش کئے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سید محمد جمیل کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی برادری، مذہبی، قومی، نسلی اور دیگر تمام تفریقات سے بالا ہو کر اعلیٰ انسانی قدروں کو پروان چڑھانے میں جو کردار ادا کر رہی ہے وہ لائق تحسین ہے۔ سید محمد جمیل نے سماجی خدمات پر صدر یونان سے ایوارڈ لے کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن یورپ سمیت پوری دنیا میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے انتہائی موثر انداز میں کام کر رہی ہے۔ سید محمد جمیل نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویثرن کو اپنے لیے مشعل راہ بنا کر کامیابیاں سمیٹیں ہیں۔

تبصرہ