ڈاکٹر طاہرالقادری کے نظریے کے ساتھ 100 فیصد متفق ہوں۔ انعام اللہ خان نیازی

ڈاکٹر طاہرالقادری ملک و قوم کو اندھیروں سے نکالنے کے لئے اہم کرداراداکریں گے
ملک کو اس وقت اندرونی اور بیرونی بہت سی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ قاضی فیض الاسلام
انعام اللہ خان نیازی کی پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام سے ملاقات کے موقع پر گفتگو

سینیئر سیاست دان سابق ممبر پارلیمنٹ انعام اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے نظریے کے ساتھ سو فیصد متفق ہوں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 13 جنوری سے 17 جنوری تک چوک اسلام آباد میں تاریخی دھرنا دے کر جو کام کر دکھایا ہے وہ کوئی مائی کا لال نہیں کرسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو آئین کاشعور دے کر بتادیا کہ پاکستان کا آئین عوام کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک کو آج تک مخلص قیادت نہ مل سکی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ڈاکٹر طاہرالقادری ملک و قوم کو اندھیروں سے نکالنے کے لئے اہم کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت اندرونی اور بیرونی بہت سی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس موقع پر اشتیاق میر ایڈووکیٹ، انصارملک، غضنفر کھوکھر، مصطفی خان، غلام علی خان اور دیگر بھی موجودتھے۔

قاضی فیض الاسلام نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان میں سے بعض مسائل موجودہ حکومت کو ورثے میں ملے ہیں۔ لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ ورثے میں ملنے والے ان مسائل کو چیلنج سمجھتے ہوئے ہوشمندی اور نتیجہ خیز حل کی بجائے ان کی شدت میں نہ صرف خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے بلکہ حال یہ ہے کہ ساری قوم ان مسائل کی لپیٹ میں آچکی ہے۔ بیرونی طاقتوں کی مداخلت اور کڑی شرائط پر امداد قوم کی خود داری اور خود انحصاری پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ تھ دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میںہوشربا اضافہ، غربت و افلاس، بیروزگاری اور بالخصوص دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات، اغوا برائے تاوان اور خواتین وبچوں کی بے حرمتی کے واقعات میں اضافہ وہ مسائل ہیں جنہوں نے عوام میں جان و مال کے عدم تحفظ میں خوفناک حد تک اضافہ کر دیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے انتخابات سے قبل ہی قوم کو آگاہ کر دیا تھا کہ ان انتخابات کے نتیجے میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں آئیگی۔ مثبت اور حقیقی تبدیلی کیلئے عوام ڈاکٹر طاہر القادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایک کروڑ نمازیوں کی صف میں شامل ہونا پڑے گا۔

تبصرہ