پانچ سال تک جمہوریت کے نام پر ملک اورعوام کو یرغمال بنانے والی پارٹی قصہ پا رینہ بن چکی ہے
ڈاکٹر طاہرالقادری کی سیاسی بصیرت تھی کہ لانگ مارچ کے لاکھوں شرکاء سلامتی سے لوٹ گئے تھے
الیکشن سے قبل ڈاکٹر طاہرالقادری نے جو کہا درست ثابت ہوا
پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے تھا اسے ڈرامہ کہنے والے بلاول کی ساری قیادت تو اسلام آباد چھوڑ کر بھاگ گئی تھی ۔بلاول کی طرف سے منفی بیانا ت PPPP کی قیادت کی فرسٹریشن کو ظاہر کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف بولنے کی جرات نہ رکھنے والے PPPP کے بڑوں نے بلاول کا کندھا استعمال کیا۔ یہ کسی اور کی نہیں ڈاکٹر طاہرالقادری کی سیاسی بصیرت تھی کہ لانگ مارچ کے لاکھوں شرکاء سلامتی سے لوٹ گئے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ بلاول جیسے نوزائیدہ کے بیان کی حیثیت چاند پر تھوکنے کے سوا کچھ نہیں۔ الیکشن سے قبل ڈاکٹر طاہرالقادری نے جو کہا درست ثابت ہو ا، بلاول کے جھوٹ کی اس سے بڑی گواہی کوئی نہیں بلاول بھول گئے کہ ان کی والدہ تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر تھیں۔ پانچ سال تک جمہوریت کے نام پر ملک اور عوام کو یرغمال بنانے والی بلاول کی پارٹی قصہ پا رینہ بن چکی ہے۔
تبصرہ