ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے حکمرانوں کو نشان عبرت بنا دیں گے
پاکستان عوامی تحریک این اے 48 کے صدر فاروق بٹ نے کہا ہے کہ عوام نے موجودہ حکمرانوں کو مینڈیٹ دے کر پارلیمنٹ میں اس لئے بھیجا تھا کہ غریب عوام کے مسائل حل ہوں گے لیکن حکمرانوں نے برسر اقتدار آتے ہی عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ کر سابقہ حکومت کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں، مک مکا کے تحت بننے والی حکومت کبھی بھی عوامی مسائل حل نہیں کرے گی، ملک پر مسلط سیاست دان طبقے اپنے اثاثے بڑھانے اور کاروبار کو وسعت دینے کی غرض سے اقتدرار میں آتے ہیں۔ سیاست عبادت کا دوسرا نام ہے مگر بدقسمتی سے سیاست کو کاروبار اور بہترین انوٹمنٹ بنا دیا گیا ہے، جو جتنا لگائے گا اتنا ہی زیادہ عوام کی دولت کی لوٹ مار زیادہ کرے گا۔ موجودہ حکومت کی 3 مہینوں کی کارکردگی پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے، وقت آگیا ہے کہ عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کی نماز انقلاب میں شامل ہوکر ظالم، جابر، لٹیروں اور ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے حکمرانوں کو نشان عبرت بنا دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک کی ممبر سازی مہم میں مرکزی کردار اداکرنے والے مصطفوی کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی کارکنان اپنے کام کی رفتارکو تیز کر دیں اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلابی پیغام کو گھرگھر پہنچانے کے لئے دن رات ایک کردیں، ظلم وجبر پر مبنی نظام ناکام ہوچکا ہے اب مصطفوی انقلاب سے ہی قوم کا مقدر بدلے گا۔
تبصرہ