کنیڈا: محترم ظفر ارشد کی والدہ محترمہ کے انتقال پر مرکزی قائدین کا اظہار تعزیت

پاکستان (محمد وسیم افضل) منہاج القرآن انٹرنیشنل کنیڈا کے سنیئر راہنماء محترم ظفر ارشد کی والدہ محترمہ مورخہ 2 اکتوبر 2103 کو کینیڈا میں انتقال کر گئیں۔ انا للہ واناالیہ راجعون

بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مرحومہ کی نمازجنازہ کی امامت کرائی اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔ پاکستان میں چیئرمین منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم ونواز گنڈا پور، صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، مرکزی قائدین اور نظامت امور خارجہ کے جملہ سٹاف ممبران نے ظفر ارشدکی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ چیئرمین منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مرحومہ نیک، پارسا، پرہیزگار، متقی اور آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی عاشق تھیں، جہاں ان کی وفات اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے وہیں ہمارے لئے بھی دکھ اور افسوس کا باعث ہے ۔ یقینا ان کا نعم البدل دنیا میں کوئی نہیں مگر ان کے لواحقین کی طرف سے کئے جانے والے نیک اعمال اوران کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی محافل ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔

تبصرہ