حکومت فوری طور پر بجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لے، شیخ زاہد فیاض

بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو عوام مسترد کرتے ہیں

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے کہا ہے کہ حکومت کے 100 دن کے دور اقتدار میں 98 فیصد عوام سے لقمہ چھیننے کی پالیسیاں جاری رہیں۔ بجلی اور پٹرولیم کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے غریب سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔ بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو عوام مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر بجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لے اور بجائے اضافے کے قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے۔ بجلی اور پٹرولیم کی مصنوعات میں اضافے کی روش جاری رکھ کر حکومت نے عوام دشمنی کی پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کا کوئی پروگرام نہیں ہے جو مایوس کن امر ہے۔ محرومی اور مایوسی سے نجات کیلئے عوام کو اس فرسودہ نظام کے خلاف میدان عمل میں نکلنا ہو گا۔

تبصرہ