نام نہاد جمہوری نظام انتخاب نے معاشرے کو خون میں نہلا دیا، خرم نواز گنڈا پور

دہشت گردی کے ناسور سے نجات پانے کیلئے عوام موجودہ نظام انتخاب کو مکمل مسترد کر کے حقیقی جمہوریت قائم کریں
امن و امان کی انتہائی خراب صورتحال کی وجہ سے بیرونی دنیا میں پاکستان کا امیج شدید متاثر ہو رہا ہے

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوا زگنڈا پور نے پشاور قصہ خوانی بازار میں ہونیوالے بم دھماکوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سفاکانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا امن تباہ ہو گیا ہے کسی کی جان و مال اور عزت محفوظ نہیں۔ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ انسانی جانوں کا ضیاع اب بھی ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ ہے مگر افسوس دہشت گردی اور بم دھماکوں کے فتنے کو کچلنے کیلئے ناہی ریاستی عزم دکھائی دیتا ہے اور نہ پلاننگ۔ امن و امان انتہائی خراب ہے جسکی وجہ سے بیرونی دنیا میں پاکستان کا امیج شدید متاثر ہو رہا ہے۔ نام نہاد جمہوری نظام انتخاب نے معاشرے کو خون میں نہلا دیا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ عوام موجودہ نظام انتخاب کو مکمل مسترد کر کے حقیقی جمہوریت قائم کریں۔ دہشت گردی کے ناسور سے نجات پانے کا بس یہی راستہ ہے۔ انہوں نے بم دھماکوں میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

تبصرہ