دہشت گردی کے ناسور پر قابو پانے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے
18 کروڑ عوام افواج پاکستان پر غیر متزلزل یقین رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپر دیر دھماکہ میں اعلیٰ فوجی افسران کی شہادت کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کی اس کارروائی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور پر قابو پانے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18کروڑ عوام افواج پاکستان پر غیر متزلزل یقین رکھتے ہیں۔ دہشت گرد ملک اور عوام کے بد ترین دشمن ہیں۔ ان کے خلاف پوری قوم کو ایک ہو کر لڑنا ہو گا۔
تبصرہ